تلنگانہ 3 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے جگتیال بلدی انتخابات میں کانگریس ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض سابق وزیر جیون ریڈی کے حامیوں نے شدید احتجاج کیا بتاتا گیا ہے کہ بلدیہ کی 50 نشستوں میں رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کے گروپ کو 30
اور جیون ریڈی کے گروپ کو صرف 20 نشستیں دی گئی ہیں، جس پر کارکنوں نے پارٹی میں طویل وابستگی رکھنے والے کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے احتجاج کے پیش نظر ڈاکٹر سنجے کے کیمپ آفس اور رہائش گاہ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔