تلنگانہ 4 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے ایرروَلی میں واقع سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے زرعی فارم ہاؤس کے سامنے اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی، جب کانگریس قائدین نے احتجاج کیا۔ضلع کانگریس صدر آنکشا ریڈی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجویل کے ایم ایل اے ہونے کے باوجود کے سی آر
اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور فارم ہاؤس تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔کانگریس کارکنوں کے ساتھ مل کر انہوں نے فارم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ کے سی آر فوری طور پر تلنگانہ اسمبلی جائیں اور گجویل کے عوامی مسائل کو ایوان میں اٹھائیں۔ بصورتِ دیگر انہوں نے خبردار کیا کہ کے سی آر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔