حیدرآباد 18 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف ای ڈی کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات درج کیے جانے کے الزام پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ملک بھر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کی کال دی ہے۔ اسی سلسلے میں حیدرآباد کے گاندھی بھون پر پولیس کی بھاری
جمعیت تعینات کی گئی، جبکہ نامپلی میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر کے اطراف بیریکیڈنگ کر کے سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ادھر نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس قیادت کو جزوی راحت ملی ہے، جہاں عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سمیت دیگر کے خلاف دائر چارج شیٹ پر سماعت سے انکار کر دیا۔