the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13نومبر (ایجنسی) رافیل طیارہ سودا کے معاملے میں مودی حکومت کو مسلسل نشانہ بنانے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر آج وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

مسٹر گاندھی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا"سپریم کورٹ میں مودی جی نے تسلیم کی اپنی چوری، حلف نامہ میں تسلیم کیا کہ انہوں نے فضائیہ سے پوچھے بغیر کانٹریکٹ تبدیل کیا اور تیس ہزا ر کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈالا، پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔"

قابل ذکر ہے کہ رافیل سودے کو چیلنج



کرنے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکومت سے فرانس سے خریدے جانے والے طیاروں کی قیمت بتانے کو کہا تھا۔ حکومت نے ایک حلف نامہ دائر کرکے کل مہر بند لفافہ میں عدالت کو سودے سے متعلق تفصیلات اور طیاروں کی قیمت کے بارے میں بتائی ہے۔


کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی رافل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈی سالٹ کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا"دباو ڈال کر کرائے گئے انٹرویو اور جھوٹ سے رافیل گھپلے کو نہیں دبایا جاسکتا۔ قانون کا پہلا ضابطہ یہ ہے کہ یکساں فائدہ حاصل کرنے والے اور شریک ملزم کے بیان کی اہمیت نہیں ہوتی۔ دوسرا ضابطہ یہ ہے کہ استفادہ کرنے والا اور ملزم اپنے ہی معاملے میں جج نہیں ہوسکتے۔ سچائی کے باہر آنے کے اپنے راستے ہوتے ہیں۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.