the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس نے جموں وکشمیر میں زمین خریداری سے متعلق قانون میں تبدیلی کرکےملک کے ہر شہری کو وہاں زمین خریدنے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت من مانی کر کے لوگوں کی منشا کے خلاف قانون مسلط کر رہی ہے  کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جموں و کشمیر کے تعلق سے پارٹی کا واضح موقف ہے اور پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ہمیشہ قانون مسلط کرنے خلاف رہی ہے اور جموں و کشمیر میں پارٹی اراضی سے متعلق قانون میں تبدیلی کے فیصلے کی مخالفت کرتی



ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کو مرکزی کے زیرانتظام علاقہ بنانے اور وہاں زمین خریدنے کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے اعلی پالیسی سازکانگریس ورکنگ کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور وہاں بھی اس کی مخالفت کی گئی تھی اور وہ بھی آج اسی کو دہرا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ زمین سے متعلق قانون میں جموں وکشمیر کے زمین مالکان کو بھی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی،جو ہماچل ، اتراکھنڈ اور دیگر پہاڑی ریاستوں کے عوام کو حاصل ہے ۔ ان کا کہا تھا کہ مرکزی حکومت بغیرمشورے کئے قانون نافذ کرتی ہے اور اس نے جموں و کشمیر میں زمین سے متعلق قانون میں ترمیم کے سلسلے میں بھی یہی کام کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.