: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/7مارچ(ایجنسی) لوک سبھا میں کانگریسی فلور لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے کہاکہ کانگریس آئندہ انتخابات میں اقتدار پرآتی ہے توآندھراپردیش کوخصوصی موقف دینے کے لیے تیار ہے۔ کانگریس کی جانب سے آج نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ اسٹریٹ میں عزت نفس احتجاجی ریلی نکالی
گئی اور آندھراپردیش تنظیم نو بل میں کئے گئے تمام وعدوں پرعمل کامطالبہ کیاگیا۔ اس موقع پر کھرگے نے کہاکہ کانگریس پارلیمنٹ کے اندر اورباہر آندھراپردیش کے عوام کی حمایت کرے گی۔ انہو ں نے آندھراپردیش کے کانگریسی لیڈران اور کیڈرس کومشورہ دیاکہ فنڈس کے حصول اور بل میں دیئے گئے تیقنات کوپورا کیے جانے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں۔