the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا حکومت کو ہندوستانی شہروں میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
جزوی طور پر
ذرائع:

چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کانگریس حکومت کے خلاف خود کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے ایک بار پھر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی قسمت سے چیف منسٹر بنے ہیں اور اب صرف مزید دو سال ہی اس عہدے پر رہیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب انہوں نے کوڑنگل کے ساتھ منوگوڑو کو بھی ترقیاتی فنڈس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تو ریونت ریڈی نے انہیں ’’ کچل دینے‘‘ کی دھمکی دی۔  انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چیف منسٹر یہ سمجھتے ہیں کہ اقتدار کی



وجہ سے ان کا ہر اقدام قابل قبول ہوگا تو پھر خبردار رہیں، جنگ شروع ہوجائے گی۔کانگریس رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ تین سالہ حکمرانی کے بعد تلنگانہ کے عوام خوش نہیں ہیں۔ تلنگانہ صرف کوڑنگل اور مدھیرا تک محدود نہیں ہے، حکومت میں شامل قائدین کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے پیسے کھانے والے شخص نہیں ہیں اور اگر انہیں کسی ترقیاتی کام کے ٹھیکہ کی لاگت بتائی جائے تو وہ اس سے 20 فیصد کم رقم میں ٹینڈر داخل کرکے عوام کے پیسے بچانے کے لئے تیار ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.