تلنگانہ 6 فروری 2026 (اعتماد نیوز) بلدیاتی انتخابات میں شکست پر مایوسی میں کانگریس کے قائدین حملوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ علی آباد کے میدچل میں دلت بی آر ایس لیڈر پر کانگریس کے کچھ قائدین نے حملہ کردیا۔میونسپل الیکشن مہم کے ایک
حصے کے طور پر، ڈی سی سی صدر وی یادو اور کانگریس کے غنڈوں نے ایم ایل اے ملاریڈی، ماری راج شیکھر ریڈی، اور بی آر ایس پارٹی کے لیڈروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ میدچل ضلع کے علی آباد میونسپل حدود کے اندر لال گڑی ملک پیٹ میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔