حیدر آباد ، 2 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے گورنر حبشنود یو ورما سے جمعہ کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڈ ، وزیر پونم پر بھا کر اور ریاستی کانگریس بی سی قائدین کے ایک وفد سے راج بھون میں ملاقات کی اور سیاسی نمائندگی اور
تعلیمی مواقع میں پسماندہ طبقات (بی سی) کے لئے 42 فیصد ریزرویشن کے مواقع فراہم کرنے والے بل کو منظور کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
اپریل کو تلنگانہ مقننہ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے اس بل کو 8 گورنر نے منظوری دی اور بعد میں صدر جمہوریہ کو منظوری کے لیے بھیجا گیا۔