دہلی 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سنکرانتی کے موقع پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اسے نئے آغاز اور امید کی علامت قرار دیا، جبکہ
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے فصلوں کے تہواروں کو شکرگزاری اور قومی یکجہتی کا پیغام بتایا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے تہوار کو ثقافتی ہم آہنگی اور فطرت سے تعلق کی علامت قرار دیتے ہوئے عوام کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔