the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے یوٹیوب پر اپنے ڈیجیٹل چینل ’آئی این سی ٹی وی‘ کا نشر ہفتے کے روز بہ ضابطہ شروع کر دیا۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اجے ماکن، خزانچی پون بنسل سمیت کئی دیگر اہم رہنماؤں نے ورچول ذریعے سے چینل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ ٹی وی چینل مسائل سے ہٹ کر محض حکومت کی چاپلوسی کر رہے ہیں اور ایسے میں عوام کی آواز بلند کرنے کے مقصد سے پارٹی نے یہ ڈیجیٹل چینل شروع کیا ہے۔
اس موقع پر مسٹر وینوگوپال، مسٹر ماکن اور مسٹر بنسل کے علاوہ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا، سوشل میڈیا سیل کے سربراہ روہن گپتا اور



یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سمیت پارٹی کے کئی رہنما موجود تھے۔
چینل کی شروعات کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی اس ڈیجیٹل چینل کے ذریعے لوگوں کی آواز بلند کرے گی اور حکومت کو عوامی مفاد کے مسائل پر فوری طور پر کام کرنے کے لیے دباؤ بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کچھ ٹی وی چینل ایسے مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں جو عوام سے متعلق ہیں۔ اس چینل پر ان مسائل کو ترجیحی طور پر اٹھایا جائے گا اور حکومت پر عوامی مفاد میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ مسٹر بنسل نے کہا کہ چینل پر ان مسائل کو اٹھایا جائے گا‘ جنھیں حکومت اور اس کے لیے کام کرنے والے چینل اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.