the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 21 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے اتر پردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں سے اسمارٹ فون اور الیکٹرک اسکوٹی کا وعدہ کیا ہے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی انہوں نے کہا کہ کانگریس ڈکلریشن کمیٹی نے اترپردیش میں انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ موبائل فون اور الیکٹرک اسکوٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا’’کل میری ملاقات کچھ طالبات سے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ا نہیں پڑھنے اور سیکورٹی کے لیے اسمارٹ فون کی



ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ڈکلیریشن کمیٹی کی رضامندی سے اتر پردیش کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ لڑکیوں کو الیکٹرانک اسکوٹیاں دی جائیں گی۔
ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لڑکیاں صرف مناسب ریزرویشن اور تعلیم کے ساتھ ترقی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا
’’ملک کی بیٹی کہتی ہے
اپنی محنت سے
تعلیم کی طاقت سے
مناسب ریزرویشن کے ساتھ
میں آگے بڑھ سکتی ہوں‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.