: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
غزه، 20 اگست (یو این آئی) غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز کی شرطیں سامنے آگئی ہیں، یہ تجویز حماس نے بھی قبول کی ہے قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 200 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے حماس 10 یر غمالی اور 18 لاشیں اسرئیل کے حوالے کرے گا شرائط کے مطابق اسرائیلی افواج کی جزوی واپسی ہو گی ، اور غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ
کیا جائے گا، موجودہ جنگ بندی بھی عارضی ہو گی قطر نے تصدیق کی ہے کہ حماس نے غزہ کی جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیا ہے ، جس میں 60 دن کی جنگ بندی بھی شامل ہے ، تاہم اسرائیل نے ہے، تا حال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کے تحت باقی تمام 50 اسیر ان کی رہائی پر اصرار کر رہے ہیں۔