ذرائع:
ملک میں کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ گھریلو گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نئی قیمتوں کے مطابق دہلی میں 19 کلوگرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 2,810 روپے سے بڑھ کر 2,820 روپے ہوگئی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ کیا گیا ہے، تاہم ٹیکس اور
ٹرانسپورٹ اخراجات کے باعث قیمتوں میں فرق ہے۔ اگست سے اب تک یہ مسلسل تیسری ماہانہ اضافہ ہے، جس کے نتیجے میں دہلی میں کمرشیل سلنڈر کی قیمت مجموعی طور پر 82 روپے بڑھ چکی ہے۔دوسری جانب 14.2 کلوگرام گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں 7 جون سے برقرار ہیں۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941 روپے 50 پیسے اور چنئی میں 957 روپے 50 پیسے ہے۔