the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 جون (ایجنسی) صدر رام ناتھ کووند نےصنعت کاروں کے لئے بغیر کسی ضمانت کے 50 لاکھ روپے کاقرض منصوبہ لائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ معاشرے کے ہر طبقہ کے نوجوان کو اپنے خوابوں کو پورا کرسکے اس کے لئے وقت پر مالی وسائل فراہم کرانے پر زور دیا جارہا ہے۔
صدر نےپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، کہا کہ وزیراعظم مدرا یوجنا کا اثر وسیع پیمانے پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سکیم کے تحت، خود روزگار کے لئے تقریبا 19 کروڑ قرض دیئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کو توسیع کرتے ہوئے اب 30 کروڑ افراد تک اس کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ صنعت کاروں کے لئے کسی بھی ضمانت کے بغیر 50 لاکھ روپے کا قرض کا منصوبہ بھی لایا جارہا ہے ۔ معیشت



کو تیز رفتار عطا کرنے والے شعبوں میں مناسب پالیسیوں کے ذریعے نئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ اسٹارٹ اپ والے ملکوں میں شامل ہو چکا ہے۔اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے حکومت قوانین کو مزید آسان بنارہی ہے جس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ حکومت کا ہدف 2024 تک ملک میں 50 ہزار اسٹارٹ اپ قائم کرنا ہے۔
انہوں نے غیر منظم شعبے کے خواتین کارکنوں کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دین دیال اپادھیائے روزگار مشن کے ذریعہ دیہی خواتین کو خودروزگار کے مواقع فراہم کرائے جارہے ہیں۔ قومی معیشت کے مشن کے تحت، دیہی علاقوں میں 3 کروڑ خواتین کو اب تک 2 لاکھ کروڑ روپے سے زائد قرض دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.