تلنگانہ 4 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے ساتھ کئی اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سنگاریڈی میں درجہ حرارت سب سے زیادہ گرا اور 7.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ کمرم بھیم آصف آباد اور عادل آباد میں بھی سردی میں تیزی آئی ہے۔حیدرآباد کے
سیرلنگم پلی اور راجندر نگر علاقوں میں درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ رواں موسم سرما میں معمول سے زیادہ سردی رہے گی اور دسمبر سے فروری کے دوران سرد لہر کے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شدید سردی کی ایک اہم وجہ خلیج بنگال میں حالیہ سمندری موسمی سرگرمیاں ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.