تلنگانہ 14 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں سردی کی شدت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ریاست تلنگانہ کے بعض علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت معمول سے تین تا چار ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔تلنگانہ میں
ہفتہ کو مختلف علاقوں میں ریکارڈ درجہ حرارت اس طرح رہے: عادل آباد 6.7 ڈگری، پٹن چیرو 6.8، میدک 7.5، راجندر نگر 8.5، ہنمکنڈا 10، حیدرآباد 11، راما گنڈم 11.5، ڈنڈیگل 11.6، حیات نگر 12، نظام آباد 12، کھمم 13، نلگنڈہ 13.6، بھدراچلم 14، محبوب نگر 14.1 اور حکیم پیٹ 15.5 ڈگری۔