: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد : تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں بھی لوگ شدید سردی کی وجہہ سے کانپ رہے ہیں۔ ریاست کے کئی حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت سنگل ہندسہ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز میں اس میں مزید کمی واقع ہوگی۔
مزید دو دن تک کم سے کم درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔ شمال، مغربی اور وسطی تلنگانہ کے بعض علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس تناظر میں کئی اضلاع کے لیے آڑینج الرٹ اور ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سردی کی اس شدت کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کئی علاقوں میں شدید کہر بھی چھائی رہے گی۔