ذرائع:
تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت تریانی منڈل کے گنادھاری گاوں میں 9.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تمام منڈلوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سے بھی کم درج ہوا
ہے جس کے نتیجہ میں شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے اور صبح تقریباً9بجے تک بھی راستہ نظرنہیں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن تک یہی صورتحال برقرار رہنے کے امکانات ہیں