تلنگانہ 9 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور کئی اضلاع میں درجہ حرارت خطرناک حد تک نیچے آگیا۔ سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں پیر کی صبح کم سے کم 6.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سنگاریڈی کے 17 علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم رہا۔ میدک کے شیوّم پیٹ میں 8.4، سدی یپٹ کے بیگم پیٹ
میں 8.9، عادل اباد کے ارلی میں 7.4 اور کمرم بھیم آصف آباد کے گنّے دھاڑی میں 8.2 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔ حیدرآباد بھی سردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ تین تا چار روز تک یہی صورتحال برقرار رہنے کی پیش قیاسی کرتے ہوئے عادل اباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔