ذرائع:
محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے الگ تھلگ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت
معمول سے 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ سات دنوں تک ریاست بھر میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ کل شب ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت8.2 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔