the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
جئے پور میں احتجاج کے دوران تھپڑ مارے گئے

جئے پور ۔ 15 جون (پی ٹی آئی) کا کروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیچیت دیپکے کو اس وقت کئی طمانچے رسید کر دیئے گئے جب حامی انھیں نیٹ پیپر لیک اور بیروزگاری کے مسئلے پر احتجاج کے دوران کندھوں پر بٹھا کر لے جا رہے تھے۔

 پی ٹی آئی نے پولیس اور عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ یہ واقعہ شہید اسمارک پر پیش آیا جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کا کروچ جنتا پارٹی کے مظاہرے میں شرکت کے لئے جمع ہوئی ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیپکے کو کندھوں پر اٹھا کر لے جایا جا رہا ہے جہاں بعض نوجوانوں نے ان پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب دیپکے حامیوں نے ملزم نو جوانوں کو پکڑا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی جس کے بعد پولیس نے مداخلت کی۔ عہدہ داروں نے بتایا کہ دو نو جوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ 

مظاہرین کرپشن کے خلاف پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے اور نو جوانوں سے متعلق مسائل پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے نیٹ



پیپر لیک مسئلے پر استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے ۔ کا کروچ جنتا پارٹی ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج کر رہی ہے۔ قبل ازیں بارش کے باوجود نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایسے ہی ایک احتجاج کے لئے بنگلورو کے فریڈم پارک میں جمع ہوئے ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ بی جے پی زیر قیادت مرکز امتحانی دھاندلیوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ انھوں نے ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

 اداکار پرکاش راج نے بنگلور و احتجاج میں شرکت کی۔ منتظمین نے کہا ہے کہ تمام بڑے شہروں میں تحریک جاری رہے گی۔ گذشتہ روز حیدر آباد میں بھی کاکروچ جنتا پارٹی نے مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران ابھیجیت دیپکے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتشار پسند سیاست کے خلاف نعرے لگائے اور عوام سے کہا کہ وہ ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر منقسم نہ ہوں ۔ بعد میں ایکس پر ایک ویڈیو پیام میں کا کروچ جنتا پارٹی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ ان پر حملہ ان لوگوں کی چال ہے جو ہماری تحریک کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ہم کا کروچ ایسی چالوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ دھرمیندر پر دھان کو استعفیٰ دینا پڑے گا ، یہی ہمارا واحد مقصد ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.