ذرائع:
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھارت کے نائب صدر جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن کا حیدرآباد آمد پر بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ نائب صدر کے حیدرآباد پہنچنے کے موقع پر ریاست کے گورنر جیشن دیو ورما، مرکزی وزیر بنڈی سنجے، ریاستی
وزراء دودّیلا سری دھر بابو، پونم پربھاکر، محمد اظہر الدین و دیگر عوامی نمائندوں، چیف سکریٹری اور کئی اعلیٰ حکام نے بھی ان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں راج بھون میں ریاست کے گورنر کی جانب سے نائب صدر کے اعزاز میں خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے شرکت کی اور نائب صدر کو شاندار انداز میں تہنیت پیش کی۔