حیدرآباد کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں وِپرو جنکشن پر سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی معاشی خدمات اور
اصلاحاتی پالیسیوں کو یاد کیا گیا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اقتصادی سوچ نے جدید ہندوستان کی ترقی اور معاشی اصلاحات کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پالیسیوں کا اثر ملک کی ترقی، اصلاحات اور معاشی مواقع کے حوالے سے آج بھی نمایاں طور پر دیکھا جاتا ہے۔