the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ذرائع:

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی جے پی قائدین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بظاہر رام کا نام لیتے ہیں، مگر حقیقت میں روزانہ اسدالدین اویسی کا ذکر کئے بغیر ان کا دن نہیں گزرتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں وہ رام کو کتنی بار یاد کرتے ہیں، لیکن اویسی کا نام لئے بغیر ان کی سیاست نہیں چلتی اور ایم آئی ایم ہی ان کی ’’لائف لائن‘‘ بن چکی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جب تمام اختیارات ان کے پاس ہیں تو پھر وہ اویسی کو کیوں قابو میں



نہیں لا پا رہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس ملک میں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ایم آئی ایم بھی ایک سیاسی جماعت ہے، پھر کب تک اس پارٹی کو خوف کی علامت بنا کر ووٹ مانگے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذہبی نفرت کو ہوا دے کر اور چند سیاسی قائدین کو نشانہ بنا کر اپنی سیاسی بقا برقرار رکھنا بی جے پی کی فکری دیوالیہ پن کی انتہا ہے۔ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کو سوچنا چاہیے کہ کیا اس طرح کی منفی سیاست دیکھ کر بی جے پی کو ووٹ دینا مناسب ہے یا نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.