ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس کے امیدوار کے انتخاب کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے تین وزراء کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ رپورٹ میں تازہ سیاسی صورتحال کے ساتھ امیدواروں کے نام اور دیگر تفصیلات شامل ہونی چاہئیں۔چیف منسٹر نے
واضح کیا کہ رپورٹ اسی زاویے سے تیار کی جائے کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں پارٹی مضبوط امیدوار کھڑا کرے اور مجالس مقامی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتی جائیں۔ انہوں نے اس عمل میں متعلقہ وزراء اور ایم پیز کی شراکت داری بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس معاملے پر پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ بھی چیف منسٹر سے ملاقات کر کے بات چیت کی