: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے چیف منسٹر اے. ریونت ریڈی نے نظام کو تاریخ کے بہترین حکمرانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ تلنگانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام نے ایک وسیع خطے پر مؤثر انداز میں حکمرانی کی اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔چیف منسٹر نے نظام کے مالیاتی نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ عوام کی ملکیت والی 60 فیصد اراضی پر عائد ٹیکس
سے حاصل ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی یہ بڑی آمدنی ریاست کے خزانے کی بنیاد تھی، جسے بڑے پیمانے پر عوامی منصوبوں اور اداروں کی تعمیر کے لئے استعمال کیا گیا۔ریونت ریڈی نے نظام کے دور میں قائم کئے گئے کئی اہم اداروں اور منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ ان میں نظام ساگر پروجیکٹ، نظام شوگر فیکٹری، نظام کالج، عثمانیہ یونیورسٹی، قانون ساز کونسل کی عمارت، ہائی کورٹ، سٹی کالج اور عثمانیہ ہاسپٹل شامل ہیں۔