تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں قایدین کے درمیان ریاست کی حالیہ سیاسی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ ملاقات میں ریاستی کابینہ میں ردوبدل اور نامزد عہدوں
پر تقرریوں کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر کونڈا سریکھا اور پلاننگ کمیشن کے نائب صدر چناریڈی کو ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس، ان کی جانب سے پیش کی گئی وضاحتوں اور دیگر متعلقہ امور پر بھی ریونت ریڈی اور کے سی وینوگوپال کے درمیان بات چیت ہوئی۔