چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایس ڈی اے ٹی اسکواش ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیتنے پر بھارتی اسکواش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایشیائی ٹیم نے اس باوقار عالمی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی ہے، جو ملک کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مقابلے کے دوران ٹیم کی
ناقابلِ شکست کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، عزم اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ٹیم کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز کی بھی بھرپور تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے جوشنا چنپا، ابھئے سنگھ، انہت سنگھ اور ویلاون سنتھیل کمار کو خصوصی طور پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کیا ہے۔