تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے جنرل سکریٹری اور چارمینار حلقہ کے سابق رکنِ اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے اپنے
تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید احمد پاشاہ قادری نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کارپوریٹر اور چار مرتبہ رکنِ اسمبلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔انہوں نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔