: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، ١٤ جولائی (ذرائع) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آئندہ 2 سال میں ایک لاکھ نئی ملازمتوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے۔ سوریا پیٹ ضلع کے تنگاترتی اسمبلی حلقہ کے ترومل گری میں نئے راشن کارڈ کی تقسیم سے متعلق منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر ہی 50 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں پر تقررات کئے گئے اور اب وہ اس جلسہ عام سے اس بات کا وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ 2 سال میں ایک لاکھ نئی سرکاری ملازمتوں پر تقررات
کریں گے۔ اس کی ذمہ داری وہ خود ہی لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے سرکاری ملازمتوں کے صرف اعلامیے جاری کئے جاتے تھے، بعد ازاں بی آر ایس کے افراد ہی عدالتوں سے رجوع ہوتے ہوئے سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے عمل کو رکواتے تھے۔ اس طرح 10 سال تک بی آر ایس حکومت ہی نوجوانوں کا استحصال کیا اور ان کی زندگیوں سے کھیلا۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ اس طرح کی سوچ رکھنے والی بی آر ایس کو آنے والے مجالس مقامی انتخابات میں مناسب سبق سکھائیں.