چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے اور جو مسائل ان کے دائرۂ اختیار میں ہوں، انہیں سامنے لایا جائے تو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔جمعرات کو تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس یونین کے ایک
وفد نے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر سے ملاقات کرکے انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے تیار کردہ 2026 میڈیا ڈائری بھی چیف منسٹر کے ہاتھوں جاری کی گئی۔ یونین کے ریاستی صدر کے۔ وراہت علی نے صحافیوں کے لئے نئے سال کے موقع پر فلاحی اسکیمیں فراہم کرنے کی درخواست کی، جس پر چیف منسٹر نے مثبت ردِعمل ظاہر کیا۔