ذرائع:
تلنگانہ کو عالمی سطح پر ایک مضبوط معاشی قوت کے طور پر ابھارنے کے عزم کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئے وہ وہاں عالمی معاشی فورم کے سالانہ اجلاس 2026 میں شرکت کریں گے زیورخ
ایئرپورٹ پر تلنگانہ تارکین وطن نے چیف منسٹر کا والہانہ استقبال کیا۔ سوئٹزرلینڈ میں ہندوستان کے سفیر مردول کمار نے بھی ایئرپورٹ پر چیف منسٹر کا خیرمقدم کیا اور ان سے ایک رسمی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر پی سرینواس ریڈی اور اعلیٰ حکام موجود ہیں، جبکہ وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو پہلے ہی داوس پہنچ چکے ہیں