ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے موسیٰ ندی کی بحالی پراجیکٹ کے تعلق سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد اور تجاویز کے جائزے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کمیٹی کی قیادت ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کریں گے جبکہ متعلقہ وزراء بھی اس میں شامل ہوں گے۔قانون ساز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے
واضح کیا کہ حکومت موسیٰ ندی کے اطراف رہنے والے کسی بھی فرد کو بے گھر نہیں کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو بہتر سہولتوں کے ساتھ باز آبادکاری فراہم کی جائے گی اور کسی ایک فرد کو بھی نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ موسیٰ پروجیکٹ کے خلاف غلط پروپیگنڈہ بند کریں اور اگر کوئی تجاویز ہیں تو حکومت کو پیش کریں، تاکہ انہیں عملی شکل دی جا سکے۔