ذرائع:
کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس اہم اجلاس میں کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا، کانگریس کے نیشنل جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال بھی شریک ہوئے۔جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب ایم ایل اے نوین
یادو، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک بھی اس موقع پر موجود تھےذرائع کے مطابق اس اجلاس میں جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس کی حالیہ کامیابی، تلنگانہ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔بعد ازاں ان قایدین نے کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے سے بھی ملاقات کی