: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 27 مئی (ذرائع) تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے معروف مصور رودرا راجیشم سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے نئے سرکاری (ایمبلم) نشان کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی ہے، جنہوں نے 12 ڈرافٹ ڈیزائن پیش کیے تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے نشان (ایمبلم) کے ڈیزائن میں کچھ اور تبدیلیاں تجویز کی ہیں جو کہ 2 جون کو تلنگانہ کے قیام کے دن کی تقریبات کے دوران جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد چیف منسٹر نے ریاست کے سرکاری ترانے کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ سرکاری نشان اور تلنگانہ تلی مجسمہ کو بھی نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔