کاکروچ جنتا پارٹی نے نیٹ احتجاج کے دوران طلبہ اور رضاکاروں پر درج تمام ایف آئی آرز واپس لینے اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے قومی ترجمان آشوتوش رنکا نے الزام
لگایا کہ حکومت اپنے وعدے سے منحرف ہو رہی ہے اور مختلف ریاستوں میں طلبہ کو گرفتار جبکہ رضاکاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں دوبارہ احتجاج شروع کیا جائے گا۔