the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی) اجودھیا میں بابری مسجد رام جنم بھومی معاملے میں جلد ہی فیصلےآنے کے پیش نظر ، ملک کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے اترپردیش کے چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس او پی سنگھ کو بلاکر ریاست کے امن و قانون کے بارے دریافت کیا۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں چیف جسٹس کے چیمبر میں مسٹر گگوئی کے ساتھ ان افسران کی میٹنگ میں فیصلہ سنانے والی بینچ کے چاروں جج اور ریاستی حکومت کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ مسٹر گگوئی نے ریاست کے امن و امان کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کی ۔ ایودھیا کے



متنازعہ مقام پر قبضے سے متعلق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں آئینی بینچ نے سماعت 17 اکتوبر کو مکمل کرلی تھی اور اگلے ہفتہ اس مشہور معاملے کا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔
اس فیصلے سے پہلے ، اکھل بھارتیہ سنت سمیتی ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وشوا ہندو پریشد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فیصلے کو شکست و فتح یا ہندو مسلم فرقہ وارانہ کی صورت حال میں بدلنے نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی کو کوئی چڑھانے یا اشتعال انگیز والے بیانات دیں گے۔ مسلم سماج کی جانب سے ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، سنی وقف بورڈ وغیرہ نے بھی عدالت کے فیصلے کا مکمل احترام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.