حیدرآباد: سٹی سیول کورٹس بار اسوسی ایشن، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام سالانہ گیٹ ٹوگیدر اور ثقافتی دن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عدالتی اور قانونی حلقوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سٹی سول کورٹس کے چیف جج شیشی دھر ریڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ بار کونسل کے نو منتخب اراکین کو تہنیت پیش کی ۔اس موقع پر بار اسوسی ایشن کے اسپورٹس و
کلچرل سکریٹری محمد افضل پاشا کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے ججس؛ وکلاء اور بار کونسل کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے دوران ثقافتی سرگرمیوں، باہمی تبادلۂ خیالات اور وکلاء کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔منتظمین کے مطابق اس نوعیت کی تقاریب نہ صرف وکلاء برادری کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ پیشہ ورانہ روابط کو بھی فروغ دیتی ہیں۔