the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 5 ستمبر (یواین آئی ) ہندوستان نے چین سے واضح طور پر کہا ہے کہ اسے مشرقی لداخ خطے میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹا کرسابق صورتحال برقرار رکھنی ہوگی اوروہ سابق صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے بات چیت کے حق میں ہے لیکن کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستانی فوجی ملک کی قومی خودمختاری کا تحفظ کرنےکے لئے پوری طرح اہل ہیں ۔
مشرقی لداخ خطے میں گزشتہ چار ماہ سے جاری کشیدگی کے درمیاں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کی رات روس کے دارالحکومت ماسکو میں چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگے کے ساتھ دو گھنٹنے سے زائد وقت تک سرحد پر کشیدگی کم



کرنے کے متعلق اقدامات پر اور دوسرے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
دونوں وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں۔ ایس ایس او کی میٹنگ سے الگ ہوئی اس بات چیت میں دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
سرحد پرجاری کشیدگی کے دوران سیاسی سطح پر دونوں فریقوں کے مابین یہ پہلی ملاقات تھی ۔ چینی وزیر دفاع کی درخواست پر یہ گفتگو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 9.30 بجے شروع ہوئی اور دو گھنٹے بیس منٹ تک جاری رہی۔ بات چیت کے لئے چین کے وزیر دفاع ہندوستانی وزیر دفاع کے پاس ان کے ہوٹل پہنچے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.