حیدرآباد (07 اکتوبر 2026) : حیدرآباد کے مشیرآباد اسمبلی حلقہ میں جعلی ’فارم-7‘ کے ذریعے 30 اہل ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کرانے کی کوشش کے الزام میں بی جے پی بوتھ لیول ایجنٹ ایس. بال چندر کے خلاف چکڑپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق 28
ستمبر کو ملزم نے پولنگ اسٹیشن نمبر 210 کے بی ایل او کو پہلے سے پُر کیے گئے 30 فارم-7 جمع کرانے کی کوشش کی، تاہم انہیں مسترد کردیا گیا۔ مشیرآباد کے ای آر او کی شکایت پر BNS کی دفعات 217، 318(2) اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 31 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.