: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی 15 مارچ بروز جمع کو حیدرآباد کے LB اسٹیڈیم میں دعوت افطار کا اہتمام کرینگے۔ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ریاست میں ریاستی حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت افطار کا اہتمام نومنتخبہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کریں گے، اس دوران قرأت کلام
پاک اور نعت شریف کا بھی اہتمام کیا جائیگا جو کہ 5:30 بجے مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح افطار طئے شدہ وقت پر ہی کیا جائیگا، بعد افطار نماز مغرب ادا کی جائے گی۔
اس سال ریاستی حکومت کی طرف سے افطار پارٹی اس روایت کے مطابق ہے جو سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے برقرار رکھی تھی، جنہوں نے اسے ہر سال بی آر ایس دور حکومت میں منعقد کیا تھا۔