ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی 3 فروری سے ریاست میں بلدی انتخابات کی مہم چلائیں گے۔ اس وقت وہ امریکہ کے دورے پر ہیں اور جاریہ ماہ کے اختتام تک وطن واپس آئیں گے۔شیڈول کے مطابق ریونت ریڈی 3 فروری
کو نلگنڈہ ضلع کے مر یال گوڑہ، 4 فروری کو کریم نگر ضلع کے جگتیال، 5 فروری کو رنگا ریڈی ضلع کے چیوڑلہ، 6 فروری کو بھوپال پلی، 7 فروری کو میدک اور 8 فروری کو نظام آباد کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کے دوران وہ بلدی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔