تلنگانہ 21 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست میں عالمی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لئے ایک اہم تجویز پیش کی ہے جس کے تحت اب ہر سال جولائی یا اگست کے مہینے میں حیدرآباد میں ورلڈ اکنامک فورم کا فالو اپ اجلاس منعقد کیا جائے گاڈاوس میں منعقدہ جوائن دی رائز پروگرام کے
دوران چیف منسٹر نے یہ تجویز رکھی جسے عالمی کاروباری رہنماؤں اور پالیسی سازوں نے متفقہ طور پر قبول کر لیا۔چیف منسٹر نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری کے معاہدوں اور کاروباری فیصلوں کے لئے ایک سال کا انتظار بہت طویل ہے اس لئے چھ ماہ بعد حیدرآباد میں فالو اپ میٹنگ کے ذریعہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کیا جا سکتا ہے۔