: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:تلنگانہ کےچیف منسٹر ریونت ریڈی آج دوپہر دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کانگریس قائدین سے ملاقات کریں گے۔اورپارٹی لیڈروں سے لوک سبھا انتخابات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے تعلق سے ابتدائی فہرست پہلے ہی تیار کر لی گئی ہے۔اورملاقات کے دوران امیدواروں کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا
جائے گا۔ اس کے علاوہ نامزد عہدوں کے تعلق سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
توقع ہے کہ ریونت ریڈی ہائی کمان کے ساتھ کابینہ کی توسیع پر بات کریں گے۔واضح رہےکہ ابھی تک عادل آباد اور نظام آباد اضلاع کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اس کے ساتھ کابینہ کی توسیع میں ان اضلاع کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے۔ پریم ساگر راؤ اور وویک برادران مشترکہ عادل آباد ضلع سے دوڑ میں ہیں، مدن موہن راؤ اور سدرشن ریڈی نظام آباد ضلع سے دوڑ میں ہیں۔