تلنگانہ 17 فروری 2026 (اعتماد نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی ایک بار پھر مصروف دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ سکریٹریٹ میں اج اہم جائزہ اجلاس کے بعد وہ ممبئی اور پھر دہلی جائیں گے۔ آج دوپہر 2 بجے سکریٹریٹ میں محکمہ بلدی نظم و نسق سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا، جس میں حالیہ بلدی انتخابات کے بعد شہری ترقی، بنیادی سہولیات اور زیرِ التوا منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا جائے گا،
خصوصاً حیدرآباد کی ترقی سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔جائزہ اجلاس کے بعد چیف منسٹر رات کو شمس آباد ایرپورٹ سے ممبئی روانہ ہوں گے اور وہیں قیام کریں گے۔ وہ ممبئی میں ہونے والے ایک اہم ماحولیاتی پروگرام میں شرکت کرکے گرین انرجی اور پائیدار ترقی پر خطاب کریں گے، جس کے بعد اگلے دن دہلی پہنچ کر مرکزی حکومت کے ایک سرکاری پروگرام میں شرکت اور ریاستی امور پر مرکزی وزرا سے ملاقات متوقع ہے۔