ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کے درمیان وقفہ کم کرنے کے مسئلہ پر غور کے لیے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ یہ فیصلہ ایم ایل سی پنگیلی سری پال ریڈی کی نمائندگی کے بعد کیا گیا، جس میں امتحانی شیڈول پر طلبہ اور اساتذہ
کے اعتراضات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ایم ایل سی نے بتایا کہ ہر امتحان کے درمیان پانچ دن کے وقفہ کے باعث امتحانات تقریباً ایک ماہ تک جاری رہتے ہیں، جسے طلبہ غیر ضروری ذہنی دباؤ قرار دے رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے اس نمائندگی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے پرنسپل سکریٹری اجیت ریڈی کو اس معاملہ کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔