ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت دو سال میں مکمل کی جائے۔ انہوں نے اجلاس میں تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹل میں جدید طبی آلات، لیبارٹریاں اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔چیف منسٹر نے ہدایت دی کہ کام کے دوران مقامی عوام کو کوئی تکلیف نہ ہو اور ہاسپٹل کے اطراف سڑکوں کی
تعمیر بھی ساتھ میں مکمل کی جائے۔ مختلف محکموں پر مشتمل ایک کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیے گئے جو ہر پندرہ دن بعد جائزہ لے کر مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ عمارت مکمل ہونے سے قبل ہی ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کی منصوبہ بندی کر لی جائے اور ریاست بھر میں زیرِ تعمیر اسپتالوں و میڈیکل کالجوں پر مقررہ عہدیدار چوبیس گھنٹے نگرانی کریں۔ تمام تعمیراتی کام آئندہ سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔