ذرائع:
تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آپریش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ میں صرف 70 فیصد ججوں کی دستیابی کے باوجود گزشتہ سال دائر ہونے والے مقدمات میں سے 95 فیصد نمٹا دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 79,029 مقدمات دائر ہوئے، جبکہ 75,419 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کامیابی ساتھی ججوں، عدالتی عہدیداروں اور بار کونسل
کے اراکین کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ہائی کورٹ کے احاطے میں 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اے کے سنگھ نے کہا کہ آئین محض اداروں یا عدالتوں تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے ہر قبیلے، ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام آئینی اقدار کو سمجھیں گے نہیں، تب تک آئین کے فوائد مکمل طور پر حاصل نہیں ہوں گے