the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 15اپریل (یو این آئی)مغربی بنگال سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوہا ہے بنگال میں گزشتہ 24گھنٹے میں 5,792مریض سامنے آئے ہیں جب کہ شمشیر گنج اسمبلی حلقے مرشدآباد سے کانگریس کے امیدوار رضا الحق کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی جب کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں کورونا کی صورت میں نومنتخب الیکشن کمشنر سشیل چندر نے ہنگامی بنیادوں پر تمام مبصرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافے کے پیش نظر یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ آخری تین مرحلے کی پولنگ ایک ہی دن ہوسکتی ہے۔لیکن الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔پانچویں مرحلے میں ووٹنگ سنیچر کو



ہونی ہے ۔اس سے قبل جمعہ کے روز ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر آل جماعتی کی میٹنگ طلب کی ہے ۔کمیشن نے اس میٹنگ کےلئے 10سیاسی جماعتوں کو طلب کیا ہے ۔یہ میٹنگ کل دوپہر دو بجے ہوگی ۔اس میٹنگ میں ہر پارٹی کا ایک نمائندہ شرکت کرے گا۔
اس میٹنگ میںسیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہاے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر جگ موہن اور صحت کے سکریٹری نارائن سواروپ نگم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔مرشد آباد کے جنگی پور سے آر ایس پی امیدوار پردیپ نندی اور گوالپوکھر سے ترنمول کے امیدوار غلام ربانی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں عوامی مفادات کے متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے جن کا الزام لگایا گیا تھا کہ ریاست میں انفیکشن میں اضافے کے باوجود انتخابی ریلیاں ہو رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.